دوکروڑ26لاکھ بچوں کو سکولوں میں لانے کے لئے این سی ایچ ڈی کی داخلہ مہم ملک بھر میںجاری ہے، رزینہ عالم خان

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن و سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی این سی ایچ ڈی ملک بھر میںیکم اپریل2018ءسے پورے پاکستان میں داخلہ مہم کا آغازکر دیاہے تاکہ جو 2کروڑ26لاکھ سکولوں سے باہر رہنے والے بچوں زیادہ سے زیادہ سکولوں میں لایا جا سکے،یہ ہر شہری کا اوّلین فرض ہے کہ …

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) این سی ایچ ڈی کی چیئرپرسن و سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی این سی ایچ ڈی ملک بھر میںیکم اپریل2018ءسے پورے پاکستان میں داخلہ مہم کا آغازکر دیاہے تاکہ جو 2کروڑ26لاکھ سکولوں سے باہر رہنے والے بچوں زیادہ سے زیادہ سکولوں میں لایا جا سکے،یہ ہر شہری کا اوّلین فرض ہے کہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کو جہالت ،غربت،دہشت گردی، سماجی نا انصافیوں اور صنفی تفاوت سے بچانے کے لیے اس نیک کام میں بھر پور حصہ لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این سی ایچ ڈی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدےداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رزینہ عالم خان نے کہا کہ حالیہ حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ایسے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں جو تعلیم کی بہتری اور اس کی بنیادوں کی مضبوطی کے لئے ضروری تھے۔انہی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ تعلیم کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور سکولوں سے باہر رہ جانے والے بچوں کی تعداد می25 کروڑ سے کم ہو کر دو کروڑ چھبیس لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی طرح نیشنل ایجوکیشن مینجمنٹ سسٹم کی 2015-16 کے مطابق شرح ادخال میں 1فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سکولوں میں داخل ہونے والے لڑکوں کی تعداد 6,155,847 جبکہ لڑکیوں کی تعداد 4,932,915تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اور یہ ہر انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ داخلہ مہم میں بھرپور حصہ لے اور اپنا کردار ادا کرے،یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ رزینہ عالم خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ44 فیصد بچے جن کی عمریں 5سے 16سال ہیں ، اُن کا سکولوں سے باہر ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے اور جو دو کروڑ چھبیس لاکھ سکولوںکو جاتے ہیںان میں سے بھی صرف 32 فیصدہی میٹرک کی سطح تک پہنچ پاتے ہیں۔