اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ 2020ءپوری دنیا کیلئے انتہائی مشکل سال رہا‘ دعاگو ہو کہ آنے والے سال میں سب کو خوشیاں ملیں۔ جمعرات کو اپنے بیان علیم ڈار نے کہا کہ 2020ءپوری دنیا کیلئے انتہائی مشکل سال رہا ہے ‘ دعاہے آنے والا سال سب کیلئے خوشیاں لائے۔ علیم ڈار نے کہا کہ 2020ء کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کیلئے پریشان کن رہا‘ دنیا بھر کے لوگوں کے لئے اپنی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔