زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 59.1 ملین ڈالرکی کمی

State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 59.1 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق 24دسمبرکوختم ہونے والے ہفتہ کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 20.254 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا، سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.150 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.103 ارب ڈالر ہے۔پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.216 ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.103 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا