آئی ایس پی آر نے پاکستانی فنکاروں کی آواز میں پاک ترک دوستی کا خصوصی نغمہ جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر نے ترکیہ کے 104 ویں یوم فتح پر منفرد نغمہ’’دو دل ،ایک جان‘‘ جاری کر دیا،نغمے میں پاکستانی فنکاروں نے اردو اور ترک زبان میں آواز کا جادو جگا کر پاک ترک تاریخی برادرانہ تعلقات کی عکاسی کی ہے،نغمےکی موسیقی علی مصطفیٰ نے تیار کی جبکہ کمپوزیشن کامران …
آئی ایس پی آر نے پاکستانی فنکاروں کی آواز میں پاک ترک دوستی کا خصوصی نغمہ جاری کردیا
راولپنڈی ۔31اگست (اے پی پی):آئی ایس پی آر نے پاکستانی فنکاروں کی آواز میں پاک ترک دوستی کا خصوصی نغمہ جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر نے ترکیہ کے 104 ویں یوم فتح پر منفرد نغمہ’’دو دل ،ایک جان‘‘ جاری کر دیا،نغمے میں پاکستانی فنکاروں نے اردو اور ترک زبان میں آواز کا جادو جگا کر پاک ترک تاریخی برادرانہ تعلقات کی عکاسی کی ہے،نغمےکی موسیقی علی مصطفیٰ نے تیار کی جبکہ کمپوزیشن کامران اللہ خان اور سامعہ گوہر کی ہے،اس خوبصورت نغمے کو عثمان رئیس اور ڈاکٹر مبشرہ حفیظ نے گایا ہے،نغمے کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اردو و ترک زبان اور روایتی سازوں پر مشتمل اس کے تمام گائیک اور فنکار پاکستانی ہیں،ترک زبان میں پیش کئے گئے نغمے میں پاک ترک دوستی، مشترکہ ثقافت اورباہمی محبت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
نغمے میں رباب، باقلاما (Türkiye’s Bağlama)اور دربوکا (Darbuka)کی دھنوں سے پاک ترک دوستی کی خوبصورت تصویر پیش کی گئی ہے،اردو اورترک زبان کے حسین امتزاج پر مشتمل نغمے میں پاکستان اورترکیہ کی مشترکہ اقدارکو بھی بھرپور اجاگر کیا گیا ہے،نغمے میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لازوال دوستی، بھائی چارے اور محبت کی خوبصورت عکاسی کی گئی ہے۔نغمہ کی ریلیز کے بعد اسے ترکیہ کے اہم ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ترکیہ کے معروف نشریاتی ادارہ ٹی آر ٹی نیٹ ورک نے سوشل میڈیا پر نغمہ اپ لوڈ کر کے دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات کو اجاگر کیا۔
ترکیہ کی معروف خبر رساں ایجنسی انادولو نے مختلف زبانوں کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نغمے کی ثقافتی پیشکش کو سراہا۔معروف ترک اخبارات شَفَق اور صباح کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے وڈیو کو نمایاں کرتے ہوئے پاک ترک ثقافتی امتزاج کو اجاگر کیا،یوٹیوب، ایکس، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر نغمے کے مختصر کلپس، خصوصاً پاک ترک روایتی سازوں کے امتزاج کو نمایاں پذیرائی ملی.’’دو دل ایک جان‘‘ کی خوبصورت پیشکش پاکستان اور ترکیہ کے مضبوط عوامی، ثقافتی اور برادرانہ رشتے کی عکاس بن گئی۔









