دو روزہ انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کا کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری

کراچی۔4نومبر (اے پی پی):دو روزہ انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے۔یہ کانفرنس پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام اور وزارتِ بحری امور کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس کانفرس میں پالیسی ساز، بحری اور صنعتی امور کے ماہرین اور بین الاقوامی تجزیہ کار شرکت کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت …

کراچی۔4نومبر (اے پی پی):دو روزہ انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری ہے۔یہ کانفرنس پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام اور وزارتِ بحری امور کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اس کانفرس میں پالیسی ساز، بحری اور صنعتی امور کے ماہرین اور بین الاقوامی تجزیہ کار شرکت کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان کی اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی میں بحری شعبے کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔وزیر خزانہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلیو اکانومی کے وسائل کو قومی ترقی کے ایک اہم ستون کے طور پر بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کو فروغ دینے، بندرگاہی ڈھانچے کی جدید کاری اور علاقائی بحری تجارت کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔کانفرنس کے پہلے روز سینئر نیول افسران، سکالرز اور میری ٹائم ماہرین نے "پائیدار ترقی کے لئے بلیواکانومی کے وسائل سے استفادہ” کے موضوع پر مباحثہ کیا۔

دو روزہ یہ کانفرنس مختلف موضوعاتی نشستوں، ماہر پینلز اور پالیسی سے متعلق مباحثوں پر مشتمل ہوگی جن کا مقصد علاقائی میری ٹائم تعاون کو فروغ دینا، اقتصادی روابط کو مستحکم کرنا اور بحری وسائل کے پائیدار استعمال کے ذریعے ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔اس کانفرس میں تعلیمی وتحقیقی اداروں اور بحری صنعت سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی مندوبین بڑی تعداد میں شریک ہیں۔