دو روزہ خواتین گالا پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں اختتام پذیر ہوگیا

161
دو روزہ خواتین گالا پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں اختتام پذیر ہوگیا

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):گھر میں کام کرنے والی کاروباری خواتین کی تنظیم ’لیٹ گرو ٹوگیدر‘ کے زیر اہتمام دو روزہ ویمن گالا 2024 اتوار کو پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں اختتام پذیر ہوگیا۔

اس تقریب کا مقصد کاروباری خواتین کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے، اپنی کہانیاں شیئر کرنے اور ہم خیال افراد کے ساتھ جڑنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ تقریب میں نمائشوں، ورکشاپس، بچوں کی تخلیقی اور تفریحی سرگرمیاں، گھر پر مبنی بیوٹی پراڈکٹس، دستکاری اور کھانے کے میدان سمیت بہت سی دیگر سرگرمیاں شامل تھیں۔