راولپنڈی ۔ 15 فروری (اے پی پی) دو روزہ سالانہ عالمی الیکٹروفزیالوجی کانفرنس عسکری ادارہ امراض قلب اور قومی ادارہ امراض قلب میں شروع ہو گئی ہے۔ کانفرنس کا اختتامی سیشن (کل) ہفتہ کو ہو گا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں برطانیہ، امریکہ، ترکی، سعودی عرب …
دو روزہ سالانہ عالمی الیکٹروفزیالوجی کانفرنس عسکری ادارہ امراض قلب اور قومی ادارہ امراض قلب میں شروع ہو گئی‘کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی‘ آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 15 فروری (اے پی پی) دو روزہ سالانہ عالمی الیکٹروفزیالوجی کانفرنس عسکری ادارہ امراض قلب اور قومی ادارہ امراض قلب میں شروع ہو گئی ہے۔ کانفرنس کا اختتامی سیشن (کل) ہفتہ کو ہو گا۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں برطانیہ، امریکہ، ترکی، سعودی عرب سمیت ملک بھر سے مندوبین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خطے سمیت ملک میں دل کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس کے سدباب کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی کی دل کے مرض کے علاج معالجے کیلئے کوششوں کو سراہا۔ کانفرنس میں اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی کے ایڈجیوٹنٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل انوار علی حیدر اور اے ایف آئی سی اور این آئی ایچ ڈی کے کمانڈنٹ میجر جنرل سہیل عزیز نے صدر مملکت کا کانفرنس میں آمد پر خیر مقدم کیا۔








