پشاور۔ 12 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتحصیل رزڑصوابی محمد ثاقب نے شیوہ اڈا اور ڈاگئی بازار میں دودھ کی متعدد دکانوں کا معائنہ کیا ۔ اے اےسی محمد ثاقب نے متعلقہ محکمے کی تکنیکی ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی لیبارٹری سے دودھ کی جانچ کی۔نتائج کی بنیاد پر 200 لیٹر غیر معیاری و ملاوٹی دودھ کو موقع پر تلف کیا اور متعدد دکانوں کو سیل کرکے دکانداروں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔