اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ 2020ءعوام کا سال ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 2019ءمیں عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معشیت کواستحکام ملا جس کی پوری دنیا معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020ءمیں اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے تمام وزراءکو ہدایات جاری کی ہیںکہ اپنا تمام …
دو ہزار بیس عوام کا سال ہے، اس سال ملکی معیشت میں استحکام کے اثرات عوام تک پہنچائیں گے، سینیٹر فیصل جاوید خان کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ 2020ءعوام کا سال ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 2019ءمیں عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معشیت کواستحکام ملا جس کی پوری دنیا معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2020ءمیں اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے تمام وزراءکو ہدایات جاری کی ہیںکہ اپنا تمام تر فوکس عام آدمی کی زندگی کو بہتر کرنے پر رکھیں۔









