اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) مالی سال 2017ءکی پہلی ششماہی کے دوران ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان) لمےٹڈ (اے بی اوٹی) کے بعداز ٹیکس منافع میں ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایبٹ لیبارٹریز کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2017ءکے ابتدائی چھ مہینوں میں کمپنی کو 1678 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع حاصل ہوا ہے جبکہ مالی سال 2016ءکے اسی عرصہ کے دوران …
دو ہزار سترہ کی پہلی ششماہی کے دوران ایبٹ لیبارٹریزکے بعداز ٹیکس منافع میں ایک فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) مالی سال 2017ءکی پہلی ششماہی کے دوران ایبٹ لیبارٹریز (پاکستان) لمےٹڈ (اے بی اوٹی) کے بعداز ٹیکس منافع میں ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ایبٹ لیبارٹریز کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2017ءکے ابتدائی چھ مہینوں میں کمپنی کو 1678 ملین روپے کا بعد از ٹیکس نفع حاصل ہوا ہے جبکہ مالی سال 2016ءکے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا بعد از ٹیکس منافع 1701 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے بعد از ٹیکس نفع میں ایک فیصد کی کمی کے باعث کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 17.14 روپے تک کم ہوگئی جو مالی سال 2016ءکے اسی عرصہ کے لئے 17.37 روپے فی حصص ریکارڈ کی گئی تھی۔








