دھاندلی سے غیر ملکی فنڈنگ کیس تک ساری کہانی جھوٹ پر کھڑی ہے ، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا بیان

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ دھاندلی سے غیر ملکی فنڈنگ کیس تک ساری کہانی جھوٹ پر کھڑی ہے، علی بابا کے گروہ کو اپنا چہرا چھپانے کے لیے کوئی بھی موثر مہرہ نہیں ملا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں افتخار درانی نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کا رونا رونے والے اعداد و شمار …

اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ دھاندلی سے غیر ملکی فنڈنگ کیس تک ساری کہانی جھوٹ پر کھڑی ہے، علی بابا کے گروہ کو اپنا چہرا چھپانے کے لیے کوئی بھی موثر مہرہ نہیں ملا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں افتخار درانی نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کا رونا رونے والے اعداد و شمار کے آئینے میں اپنا چہرہ دیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر حماقت کرنے والے بھی اپنا چہرا آئینے میں دیکھ لیں۔