دھان کی اچھی پیداوار کےلئے کھادوں کے بروقت و متناسب استعمال کی ہدایت

فیصل آباد۔13 جولائی (اے پی پی ) ماہرین زراعت نے بتایا ہے کہ دھان کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کےلئے کھادوں کا بروقت اور متناسب استعمال انتہائی ضروری ہے کیونکہ ان کھادوں میں موجود غذائی اجزاءیعنی نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاشیم، زنک اور بوران پودوں کی بڑھوتری اور نشوونما کےلئے بہت اہم ہیں اور ان کے بغیر اچھی پیداوار کا حصول نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہے۔انہوںنے بتایاکہ چاول کی باسمتی اقسام …

فیصل آباد۔13 جولائی (اے پی پی ) ماہرین زراعت نے بتایا ہے کہ دھان کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کےلئے کھادوں کا بروقت اور متناسب استعمال انتہائی ضروری ہے کیونکہ ان کھادوں میں موجود غذائی اجزاءیعنی نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاشیم، زنک اور بوران پودوں کی بڑھوتری اور نشوونما کےلئے بہت اہم ہیں اور ان کے بغیر اچھی پیداوار کا حصول نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہے۔انہوںنے بتایاکہ چاول کی باسمتی اقسام سپر باسمتی، پی ایس 2،باسمتی 515 ، باسمتی 385 ، باسمتی 198 ، باسمتی 2000 اور شاہین باسمتی کے لیے کھاد کی مقدار 55 کلوگرام نائٹروجن، 32 کلوگرام فاسفورس اور25 گرام پوٹاش ہے اور یہ مقدار پونے 2 بوری یوریا، ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کی ساری مقدار زمین کی تیاری کے وقت ڈال دیںاور نائٹروجنی کھاد پنیری کی منتقلی کے بعد 2 سے 3 اقساط میں استعمال کریں۔

مزید خبریں

Leave a Reply