24.9 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںدہشت گردی اور فرقہ واریت خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں،...

دہشت گردی اور فرقہ واریت خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، شاہ سلمان

- Advertisement -

منامہ ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) خلیجی ریاست بحرین کی میزبانی میں 37 ویں خلیج سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دہشت گردی اور فرقہ واریت کو خطے کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے خطے کے ممالک کی حفاظت اور دیر پا اقتصادی ترقی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔یمن بارے بات کرتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا کہ وہ اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے بغاوت کچلنے تک آپریشن جاری رکھیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32475

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں