انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے،تمام ملکوں کو ملکر دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہونگی۔افغانستان میں بھارتی کردار خطے کے مفاد میں نہیں،اینٹلی جنٹس اطلاعات کی بنیاد پر پاک فوج نے آپریشن کیا اور کینیڈین مغیوں کو بازیاب کرایا،امریکہ نے پاکستان کے تعاون اور کامیاب آپریشن کو سراہا ہے۔امریکہ اور پاکستان نے …

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے،تمام ملکوں کو ملکر دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہونگی۔افغانستان میں بھارتی کردار خطے کے مفاد میں نہیں،اینٹلی جنٹس اطلاعات کی بنیاد پر پاک فوج نے آپریشن کیا اور کینیڈین مغیوں کو بازیاب کرایا،امریکہ نے پاکستان کے تعاون اور کامیاب آپریشن کو سراہا ہے۔امریکہ اور پاکستان نے اعلی سطح پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان افغانستان میں امن و استحکام اور مصالحت کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔یہ باتیں دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس ذکریا نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔ترجمان نے کینیڈین مغویوں کی بازیابی سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اینٹلی جنس اطلاعات پر پاک فوج نے کینیڈین خاندان کو بازیاب کرایا ہے ۔

Leave a Reply