وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف ہماری بہادر سکیورٹی فورسز کی شاندار کامیابیاں پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہیں
دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی شاندار کامیابیاں پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف ہماری بہادر سکیورٹی فورسز کی شاندار کامیابیاں پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہیں۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ریاست کا عزم غیرمتزلزل ہے،
بلوچستان میں بھارتی پراکسیز فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے درجنوں دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت، بہادری اور لازوال قربانیوں کا مظہر ہے، میں اپنے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے وطن کے امن، سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے شہدائے وطن کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں جان لیں کہ قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔








