اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و امان کو تباہ کرنے کے درپے ہیں لیکن وہ اپنے مذمو م مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نےکہا کہ دھماکہ دہشت گردوں کی مکروہ ذہنیت کا شاخسانہ ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دھماکے …
دہشت گرد اپنے مذمو م مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پشاور دھماکے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و امان کو تباہ کرنے کے درپے ہیں لیکن وہ اپنے مذمو م مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نےکہا کہ دھماکہ دہشت گردوں کی مکروہ ذہنیت کا شاخسانہ ہے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔







