فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد( بلوچ لبریشن فرنٹ) بلوچستان کے عوام کے دشمن بن گئے، دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آوران کےعلاقے سے بلوچستان کی بیٹی کو اغوا کر کے قتل کر دیا ۔
دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کی سفاکیت، آوران کےعلاقے سے بلوچستان کی بیٹی کو اغوا کر کے قتل کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد( بلوچ لبریشن فرنٹ) بلوچستان کے عوام کے دشمن بن گئے، دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آوران کےعلاقے سے بلوچستان کی بیٹی کو اغوا کر کے قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے درندوں نے اسلحہ کےزور پر حاملہ خاتون روبینہ کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا ، روبینہ کو بدترین تشدد کر کے قتل کیا گیا جس کی مسخ شدہ لاش25 جولائی کو ضلع آوران کے علاقے کبری کور نالہ سے برآمد ہوئی ۔ مقتولہ روبینہ کے والد نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو اکبر ولد غنی نے کالعدم بی ایل ایف کے درندوں کیساتھ مل کر20، 21 جولائی کی رات اغوا کیا ، دہشت گرد تنظیم بی ایل ایف کے شرپسند عناصر نے اسلحہ کےزور پرمیری بیٹی کیساتھ زیادتی کی، دہشت گرد4دن اپنے پاس رکھنے کے بعد پانچویں دن میری بیٹی کی لاش کو پھینک کے چلے گئے ، انہوں نے کہا کہ کالعدم بی ایل ایف کے دہشت گردوں نے میرے ساتھ یہ ظلم کیوں کیا۔ ماہرین کے مطابق حقوق کے نام نہاد دعویدار یہ فتنہ الہندوستان کے درندے حقیقت میں بلوچ عوام کی جانوں کے دشمن ہیں ، خواتین کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ان دہشت گرد عناصر کا بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں ، خواتین پر بدترین تشدد کر کے بلوچ عوام میں خوف کی فضا قائم کرنے والے یہ دہشت گرد عناصر مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔








