- Advertisement -
اسٹاک ہوم ۔ 3 جون(اے پی پی) سویڈن کی ایک عدالت نے ایک 20سالہ سویڈش نوجوان کو دہشت گرد حملے کی تیاریوں کا الزام ثابت ہونے پر5 پانچ سال کی سزائے قید کا حکم سنایا ہے۔ سویڈش دارالحکومت سے شمالی کی جانب اٹونڈا کی ضلعی عدالت کے مطابق عائدین سیویجین نامی یہ نوجوان فولادی گولیاں اور ایک پریشر ک±کر استعمال کرتے ہوئے ایک بم بنانا چاہتا تھا۔ عدالت کے مطابق اس نوجوان کو 11 فروری کو ا±س کی والدہ کی مخبری پر گرفتارکیا گیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ اس نوجوان نے مبینہ طور پر گزشتہ سال ترکی کے راستے شام جا کر دہشت گرد تنظیم داعش میں شامل ہونے کی کوششیں کی تھیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7395
- Advertisement -