دہلی میں عرس حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کیلئے زائرین کی روانگی کا شیڈول تبدیل کر دیاگیا ہے، ترجمان وزارت مذہبی امور

115

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ دہلی میں عرس حضرت خواجہ نظام الدین اولیا میں شرکت کیلئے زائرین کی روانگی کا شیڈول تبدیل کر دیاگیا ہے۔

بدھ کو ترجمان مذہبی امور کے مطابق زائرین نئے شیڈول کے مطابق 18 اکتوبر کی شام تک حاجی کیمپ لاہور پہنچیں جبکہ زائرین کی بھارت روانگی 19 اکتوبر کو واہگہ بارڈر کے ذریعے ہو گی۔