دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری کی بلڈنگ کی تعمیر و مرمت کے بعد افتتاح

256

لاہور۔14جون (اے پی پی):چیئرمین متروکہ وقت املاک بورڈ سید عطا الرحمن نے دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری کی بلڈنگ کی تعمیر و مرمت کے بعد افتتاح کر دیا،ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر لائبریری سید فراز عباس نعیم شہزاد و دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے،

چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ دیال سنگھ لائبریری کو مستقبل قریب میں ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے جبکہ ٹرسٹ بورڈ کے زیر انتظام قدیم ورثہ کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے ۔ ڈائریکٹر لائبریری نے چیئرمین بورڈ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لائبریری کی بلڈنگ کے ریڈنگ ہال کی تعمیر مرمت فرنیچر رنگ و روغن اور دیگر کام مکمل کروائے گئے ہیں جس پر 9.6 ملین اخراجات آئے ہیں۔