دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا

127
murder

ٹانک ۔ 12 اپریل (اے پی پی):دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا جبکہ چچا زاد بھائی زخمی ہوگیا ۔

پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے مضروب عرفان اللہ ولد جمال نے بتایا کہ وہ اپنے چچا زاد بھائیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ڈھیری اباخیل سے ٹانک آ رہے تھے کہ جنگلات دفتر کے قریب پہلے سے موجود عیدجان اور گوہر نے ہم پر پستول سے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر میں اور میرے چچازاد بھائی اکرام اللہ اور زین اللہ ولد آمین اللہ سکنہ کوٹ گلان ٹانک شدید زخمی ہو گئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ وجہ عداوت قتل مقاتلہ کی دیرینہ دشمنی بتائی جاتی ہے ، پولیس نے مضروب عرفان اللہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔