دیگر ممالک کے لئے اپنا دروازہ کھولنا چین کی ترقی کا راز ہے ، شی جن پھنگ

بیجنگ ۔ 22 جون (اے پی پی) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے گلوبل سی ای او کونسل کی خصوصی گول میز سمٹ میں شریک مشہور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں سے بیجینگ میں ملاقات کی۔ملاقات میں امریکہ ، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ملٹی نیشنل کمپنی کے ایگزیکٹوز نے موجودہ گول میز سمٹ کے موضوع " کھلے پن …

بیجنگ ۔ 22 جون (اے پی پی) چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے گلوبل سی ای او کونسل کی خصوصی گول میز سمٹ میں شریک مشہور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندوں سے بیجینگ میں ملاقات کی۔ملاقات میں امریکہ ، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ملٹی نیشنل کمپنی کے ایگزیکٹوز نے موجودہ گول میز سمٹ کے موضوع ” کھلے پن ، تعاون اور جیت جیت ” کے حوالے سے تخلیق ، ماحول دوست ترقی اور عالمی انتظام و انصرام کے حوالے سے اپنے خیالا ت کا اظہار کیا۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے مذکورہ نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ چین میں اصلاحات اور اوپن پالیسی کے نفاذ کے بعد گزشتہ چالیس برسوں میں ملٹی نیشنل کمپنیوں نے چین کے ساتھ قریبی کاروباری روابط قائم کیے ہیں۔

مزید خبریں