دیہی خواتین کا عالمی دن کل منایاجا ئے گا

105
International Day of Rural Women
International Day of Rural Women

فیصل آباد۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد سمیت ملک بھر میں دیہی خواتین کا عالمی دن(انٹرنیشنل ڈے آف رورل وومن)کل 15 اکتوبر بروزمنگل کو بھر پور طریقے سے منایاجائے گا۔مذکورہ دن منانے کامقصد دیہی خواتین کی خدمات کے اعتراف سمیت انہیں درپیش مشکلات اور مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے حل کیلئے اقدامات تجویز کرنا ہے نیز اس موقع پر خواتین کے حقوق کیلئے سر گرم این جی اوز کی جانب سے منعقدہ سمپوزیمز کے دوران دیہی خواتین کے ملکی تعمیر و ترقی،معیشت کی بحالی، زراعت کے فروغ، لائیو سٹاک سیکٹر کے دوام وغیرہ کیلئے کردار پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیاجا ئے گا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے ایک قرار داد کے ذریعے دسمبر2007 میں ہر سال 15اکتوبر کو اقوام متحدہ کے170سے زائد ترقی یافتہ و ترقی پذیر ممبران ممالک میں دیہی خواتین کا عالمی دن منانے کی منظوری دی تھی جس کے تحت 15اکتوبر 2008 سے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ خواتین کا عالمی دن منایاجا رہا ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد دیہی خواتین شعبہ زراعت و لائیو سٹاک سیکٹر سے منسلک ہیں جو زراعت و خوراک اور دودھ و گوشت کی بھر پور پیداوار کے حصول میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے عوامی ضروریات پوراکرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔