اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ پاکستان کیلئے حقیقی گیم چینجر اور اہم سنگ میل ثابت ہو گی،شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس معاشی بحالی ،علاقائی ممالک کیساتھ تعلقات بڑھانے کا اہم موقع ہے۔ پیر کو ایس سی او سمٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم چینی وزیراعظم سمیت …
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس معاشی بحالی ،علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا اہم موقع ہے،عاطف اکرام شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ پاکستان کیلئے حقیقی گیم چینجر اور اہم سنگ میل ثابت ہو گی،شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس معاشی بحالی ،علاقائی ممالک کیساتھ تعلقات بڑھانے کا اہم موقع ہے۔
پیر کو ایس سی او سمٹ کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم چینی وزیراعظم سمیت ایس سی او کانفرنس کیلئے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ چین کی ترقی دنیا کیلئے مثال ہے ، چین کے تعاون سے پاکستان میں جلد معاشی استحکام آئے گا۔
شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ پاکستان کیلئے حقیقی گیم چینجر اور اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ چین ، روس سمیت دیگر ممالک کے سربراہان کی آمد پاکستان پر عالمی دنیا کے اعتماد کی مظہر ہے ۔ایس سی او رکن ممالک کو اجلاس کے دوران اقتصادی روابط بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سعودی وفد کے کامیاب دورے اور اب ایس سی او سمٹ سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج جائیگا۔ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس معاشی بحالی ،علاقائی ممالک کیساتھ تعلقات بڑھانے کا اہم موقع ہے۔ پاکستان معاشی سفارتکاری کے ذریعے دیگر ممالک کیساتھ تجارت کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔








