ذیابیطس کنٹرول کے وزیر اعظم پروگرام کے پہلے مرحلہ کا آغاز اسلام آباد،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سے ہوگا

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):6 ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت سے ذیابیطس کنٹرول کے وزیر اعظم پروگرام کے پہلے مرحلہ کا آغاز اسلام آباد،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سے ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں اس کا دائرہ کار چاروں صوبوں تک پھیلایا جائے گا۔وفاقی وزارت قومی صحت کے ذرائع کے مطابق ملک میں ذیابیطس کے کنٹرول کے لئے 6 ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت سے وفاق اور وفاقی اداروں …

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):6 ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت سے ذیابیطس کنٹرول کے وزیر اعظم پروگرام کے پہلے مرحلہ کا آغاز اسلام آباد،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سے ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں اس کا دائرہ کار چاروں صوبوں تک پھیلایا جائے گا۔وفاقی وزارت قومی صحت کے ذرائع کے مطابق ملک میں ذیابیطس کے کنٹرول کے لئے 6 ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت سے وفاق اور وفاقی اداروں میں کے لئے یہ منصوبہ شروع کیا جارہا ہے تاہم صوبوں کی جانب سے اس کے نفاذ کے عزم کے بعد اس کا دائرہ دوسرے مرحلہ میں صوبوں تک پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس کیلئے وزارت کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں،یہ منصوبہ کا وفاق کا سپانسر شدہ ہےجس پر عملدرآمد کی ذمہ داری وفاقی وزارت قومی صحت،ضوابط اور معاونت کو دی گئی ہے۔