ذیا بیطس کے مریضوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے، عالمی ادارہ صحت

جنیوا ۔ 24 جولائی (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ذیابیطس سے متاثر ہونے والے مریضوں میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ذیابیطس ایک جان لیوا مرض ہے اور پاکستان میں 70 لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس یا شوگر کے مرض کا شکار ہو رہے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس …

جنیوا ۔ 24 جولائی (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ذیابیطس سے متاثر ہونے والے مریضوں میں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ذیابیطس ایک جان لیوا مرض ہے اور پاکستان میں 70 لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس یا شوگر کے مرض کا شکار ہو رہے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس مرض سے ہر سال 84 ہزار پاکستانی موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی گذشتہ برس جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 9.7 فی صد پاکستانی خواتین کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہے۔اس مرض کے لاحق ہونے کا ایک اہم سبب بے احتیاطی ہے۔ سستی، کاہلی اور لا پرواہی سے بھرپور طرز زندگی دوسرے امراض کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کا بھی سبب بنتا ہے۔ کھانے پینے میں بے احتیاطی اور ورزش کا نہ کرنا کئی امراض کو جنم دیتی ہے۔

Leave a Reply