رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کموڈور محمد یوسف ال آسام کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کموڈور محمد یوسف ال آسام نے نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے …

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کموڈور محمد یوسف ال آسام نے نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعدمعزز مہمان کا چیفس آف اسٹاف اورنیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کموڈور محمد یوسف ال آسام نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اُموراوردو طرفہ بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبے بھی زیرِ غور رہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کار کردگی اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی میںپاکستان نیوی کی خدمات کو بھی اجاگر کیا گیا۔