زیورخ ۔26نومبر (اے پی پی):سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار راجر فیڈرر کو انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل کیے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ ٹینس کے معروف ’بگ تھری‘ میں سے اس اعزاز کے حامل پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق44 سالہ راجر فیڈرر نے 2022 میں ریٹائرمنٹ اختیار کی تھی اور اپنے …
راجر فیڈرر انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل ہونے والے بگ تھری کے پہلے کھلاڑی بن گئے

مزید خبریں
زیورخ ۔26نومبر (اے پی پی):سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار راجر فیڈرر کو انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل کیے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ ٹینس کے معروف ’بگ تھری‘ میں سے اس اعزاز کے حامل پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق44 سالہ راجر فیڈرر نے 2022 میں ریٹائرمنٹ اختیار کی تھی اور اپنے کیریئر کے دوران 103 اے ٹی پی ٹائٹلز جیتے، جو اوپن ایرا میں جِمی کونرز کے بعد دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔
راجرفیڈرر مردوں کے سنگلز مقابلوں کے 20 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والے پہلے کھلاڑی تھے، اب بھی کھیل کی تاریخ کے کامیاب ترین چیمپئنز میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ ریکارڈ بعد ازاں ان کے حریفوں سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے بہتر بنایا۔38 سالہ نوویک جوکووچ نے 24 مرتبہ گرینڈسلام ٹائٹلز جیتے جبکہ ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال نے 22 مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتے ہیں۔سوئٹزرلینڈ میں اپنے بچپن کے تربیتی مرکز سوئس ٹینس میں فیڈرر کو یہ خوشخبری وڈیو کال کے ذریعے موجودہ ہال آف فیم ممبران نے دی۔
اپنے ردِعمل میں فیڈرر نے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے بے حد قابلِ فخر اور عاجزی کا باعث ہے۔انہوں نے کہاانٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شمولیت میرے لیے ایک عظیم اعزاز ہے۔ میں نے ہمیشہ اس کھیل کی تاریخ اور اپنے سے پہلے آنے والے عظیم کھلاڑیوں کی مثالوں کو اہمیت دی ہے۔راجر فیڈرر آئندہ سال 27 تا 29 اگست نیوپورٹ، رہوڈ آئی لینڈ (امریکا ) میں ہونے والی 2026 کی رسمی تقریب میں شامل کیے جائیں گے۔
ٹینس کی تاریخ میں نمایاں مقام رکھنے والے راجر فیڈرر نے 8 مرتبہ ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سنگلز ٹائٹل جیت کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ وہ 310 ہفتوں تک عالمی نمبر ایک رہے، جن میں 237 ہفتوں کا مسلسل دورانیہ بھی شامل ہے۔اسی دوران معروف امریکی براڈکاسٹر اور صحافی میری کیریلو کو بھی کنٹریبیوٹر کیٹیگری میں منتخب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔برطانوی عظیم کھلاڑی فرِیڈ پیری اور ورجینیا ویڈ پہلے ہی ہال آف فیم کا حصہ ہیں۔








