راجر فیڈرر اور بورنا کورک فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

انڈین ویلز۔16 مارچ (اے پی پی) راجر فیڈرر اور بورنا کورک فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انڈین ویلز اوپن کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور عالمی نمبر ایک فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جنوبی کورین کھلاڑی ہیون چنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور …

انڈین ویلز۔16 مارچ (اے پی پی) راجر فیڈرر اور بورنا کورک فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انڈین ویلز اوپن کے سلسلے میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار اور عالمی نمبر ایک فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جنوبی کورین کھلاڑی ہیون چنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے کوارٹر فائنل میں کروشین کھلاڑی بورنا کورک نے جنوبی افریقن کھلاڑی کیون اینڈرسن کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید خبریں