لاہور۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے غیر سرکاری تنظیم پرورش فاونڈیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی اور بشری منظور مانیکا بھی ان کے ہمراہ تھے۔پرورش فاونڈیشن آمد پر شاہ ویز ندیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر سعدیہ سہیل رانا نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں ادارے کے اغراض و مقاصد، سرگرمیوں …
راجہ پرویز اشرف کا غیر سرکاری تنظیم پرورش فاونڈیشن کا دورہ، ادارے کے اغراض و مقاصد، سرگرمیوں اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

مزید خبریں
لاہور۔18نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے غیر سرکاری تنظیم پرورش فاونڈیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی اور بشری منظور مانیکا بھی ان کے ہمراہ تھے۔پرورش فاونڈیشن آمد پر شاہ ویز ندیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر سعدیہ سہیل رانا نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں ادارے کے اغراض و مقاصد، سرگرمیوں اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ادارے میں زیرِ تربیت بچوں نے فردا فردا اپنا تعارف بھی کرایا۔اس موقع پر ایمن شاویز، احمد گھمن، میجر ڈاکٹر تبسم بھٹی، ثمرین ندیم اور اسکواڈرن لیڈر (ر) محمد شبیر سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
راجہ پرویز اشرف نے پرورش فاونڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرنے والے اس ادارے میں مدعو کیے جانے پر بہت خوش ہیں۔ بچوں کی کردار سازی سے بڑھ کر کوئی عظیم کام نہیں ہو سکتا، ایسے نیک کام کے لیے خاص دردِ دل اور احساس کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ہر شہر میں شاہ ویز ندیم جیسے لوگ موجود ہوں تو یہ نیک کام ایک تناور درخت کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ بچے سب کے سانجھے ہوتے ہیں اور شاہ ویز ندیم دوسروں کے کام آنے والے افراد کے لیے ایک زندہ مثال ہیں۔اس موقع پر سید حسن مرتضی نے کہا کہ بچوں کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنا انتہائی خوش آئند اور نیک کام ہے۔
ایسے ادارے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور بچوں کا مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔







