تہران ۔31اکتوبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ہمارے ایٹمی پروگرام کی پُرامن نوعیت سے بخوبی واقف ہیں۔العربیہ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی بخوبی جانتے ہیں کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب …
رافیل گروسی ہمارے ایٹمی پروگرام کی پُرامن نوعیت سے بخوبی واقف ہیں،ایران

مزید خبریں
تہران ۔31اکتوبر (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ہمارے ایٹمی پروگرام کی پُرامن نوعیت سے بخوبی واقف ہیں۔العربیہ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی بخوبی جانتے ہیں کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک روز قبل گروسی نے کہا تھا کہ ایران کے یورینیم ذخیرے کے قریب کچھ نقل و حرکت دیکھی گئی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہاں افزودگی کی سرگرمی جاری ہے۔انہوں نے رافیل گروسی پر الزام لگایا کہ ان کے پچھلے بیانات نے اسرائیل اور امریکا کو جون میں ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے لیے راستہ فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ رافیل گروسی کو ایسے بے بنیاد تبصرے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ہمارا پروگرام پُرامن ہے۔








