رانا ثناءاللہ بری نہیں ضمانت پر رہا ہوئے ہیں، وفاقی وزیر علی زیدی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ نیب آزاد ادارہ ہے، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین اور رہنماﺅں کے خلاف کیسز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے نہیں نیب نے بنائے ہیں، نیب ہی بدعنوان عناصر کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ نیب آزاد ادارہ ہے، پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین اور رہنماﺅں کے خلاف کیسز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے نہیں نیب نے بنائے ہیں، نیب ہی بدعنوان عناصر کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس نے گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں جنہیں وقت آنے پر عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں، بری نہیں ہوئے۔

مزید خبریں