رانا مشہود احمد خاں کی ورلڈ فٹنس چیلنج اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ جیتنے پر آرمی کے ایتھلیٹس کو مبارکباد

لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے سعودی عرب میں منعقدہ ورلڈ فٹنس چیلنج اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستان آرمی کے تینوں ایتھلیٹس کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم آفس کے یوتھ افیئرز وِنگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین رانا مشہود نے اس کامیابی کو پاکستان کے لیے قابلِ فخر قرار دیا ہے۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ …

لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے سعودی عرب میں منعقدہ ورلڈ فٹنس چیلنج اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستان آرمی کے تینوں ایتھلیٹس کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعظم آفس کے یوتھ افیئرز وِنگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین رانا مشہود نے اس کامیابی کو پاکستان کے لیے قابلِ فخر قرار دیا ہے۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹس نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان کھلاڑی پوری قوم کے لیے رول ماڈلز ہیں اور ان کی کامیابی پاکستانی نوجوانوں کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے مزید کہا کہ اس شاندار کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی مقابلوں میں کسی سے پیچھے نہیں اور ملک کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ہر میدان میں کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں بھی ملک کا نام عالمی سطح پر بلند کرتے رہیں گے۔

مزید خبریں