اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کی شام زلزلہ 4 بج کر 39 منٹ پر آیا، جڑوں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان، مانسہرہ، بٹ …
راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کی شام زلزلہ 4 بج کر 39 منٹ پر آیا، جڑوں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت گلگت بلتستان، مانسہرہ، بٹ گرام، چنیوٹ، چارسدہ، ہنگو، ایبٹ آباد، گوجرانوالہ، قصور، چونیاں، شیخوپور، مری، پاکپتن، جھنگ، کامونکی ، بنوں، ہنگو، ٹانک، مانسہرہ، طورغر، بٹ گرام، لکی مروت، مردان اور صوابی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے لوگ گھروں، دفاتر اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور قرآنی آیات اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 4 تھی جس کا مرکز کوہ ہندوکش میں تھا جبکہ زلزلے کا مرکز زیر زمین 210 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ابھی تک کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال 25 ستمبر کو آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں شدید زلزلے نے تباہی مچائی، اس زلزلے کی شدت بھی 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات تباہ ہوگئے جب کہ 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔








