راولپنڈی۔5مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے اقدام قتل کےاشتہاری مجرم کوانٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ۔ صادق آباد کے علاقہ میں شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا اشتہاری مجرم محمد رمیض کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔
اشتہاری مجرم نے مئی 2023 میں لڑائی جھگڑے سے منع کرنے پر شہری حسن شوکت کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔اشتہاری محمد رمیض واقعہ کے بعد روپوش ہو کر دبئی فرار ہو گیا تھا۔