راولپنڈی۔28مارچ (اے پی پی):پنجاب حکومت کے احکامات کے پیش نظر راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضوان، وقاص، اسیم خان، عزت اللہ، بختیار، عبدالولی، شہزاد، سمیر، عظیم، عدیل، عبداللہ اور عرفان شامل ہیں، ملزمان سے سلنڈر، موٹریں اور دیگر سامان برآمدہوا، غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کی دکانوں کو سیل کرنے کے پراسیس کا آغاز کر دیا گیا ہے
، شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے،شہر بھر سے غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577069