راولپنڈی ،مرغبانی بارے میں ایک ہفتے کا کا فری ترتیبی کورس 14 ستمبر سے شروع ہو گا

پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ مری روڈ شمس آباد راولپنڈی میں مرغبانی کے بارے میں ایک ہفتے کا کا فری ترتیبی کورس 14 ستمبر سے شروع ہو گا

راولپنڈی۔ 10 ستمبر (اے پی پی):پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ مری روڈ شمس آباد راولپنڈی میں مرغبانی کے بارے میں ایک ہفتے کا کا فری ترتیبی کورس 14 ستمبر سے شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ مری روڈ شمس آباد راولپنڈی میں عوام کے لیے مرغبانی کے بارے میں ایک ہفتے کے تربیتی کورس کا آغاز 14 ستمبر ،2026سے ہوگا جو 18 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے اوقات کار صبح 09:30 تا 01:00 بجے تک ہوں گے۔

اس کورس میں شرکت کے خواہشمند خواتین و حضرات ادارہ ہذا سے درخواست فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن 14 ستمبر صبح 9:30 بجے تک ادارہ ہذا میں کروا سکتے ہیں۔ اس کورس کی کوئی فیس نہیں ہو گی اور کورس کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔ اس حوالے سے سینئر ریسرچ آفیسر شعبہ توسیع کا کہنا ہے کہ مرغبانی کا کورس مرغیوں کی نشونما کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتا ہے۔ اس کورس سے مرغبانی سے وابستہ افراد مرغبانی کے حوالے سے اہم بنیادی معلومات حاصل کر کے مرغبانی کی صنعت کو پروان چڑھا سکتے ہیں۔ کورس کی کوئی فیس نہیں ہے۔

 

مزید خبریں