راولپنڈی ، راول ڈویژن میں دو افراد گرفتار ، شراب و ناجائز اسلحہ برآمد

راولپنڈی پولیس نے منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے راول ڈویژن میں دو افراد کو گرفتار کر کے شراب اور ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

راولپنڈی۔4جولائی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے راول ڈویژن میں دو افراد کو گرفتار کر کے شراب اور ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 10 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔