راولپنڈی ، صدر بیرونی کے علاقہ میں قریبی رشتہ دار کی بچی سے زیادتی، دو ملزمان گرفتار

3

راولپنڈی ۔20جون (اے پی پی):صدر بیرونی کے علاقے میں بچی سے زیادتی کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا۔سی پی او نے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی اور ملزم/ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس کی جانب سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق بچی4/5 روز قبل پھوپھا کے گھر گئی تھی جہاں پھوپھا نے بچی سے زیادتی کی تھی۔واقعہ پر قانونی کارروائی اور میڈیکل پراسس کا آغاز کیا گیا ہے۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔