راولپنڈی ، 2لیڈی منشیات فروش سمیت10ملزمان گرفتار،12کلو سے زائد چرس برآمد

220
چرس

راولپنڈی ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون ،02لیڈی منشیات فروش سمیت10ملزمان گرفتار،12کلو سے زائدچرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق صدر واہ وپولیس نے ملزمہ اقراء سے 01کلو600گرام چرس، ملزمہ خدیجہ سے 01کلو600گرام چرس،ملزم نوازش سے 01کلو260گرام چرس،ملزم فراست سے 01کلو260گرام چرس،

مری پولیس نے ملزم اشرف سے 01کلو500گرام چرس،ملزم ابرار سے 01کلو300گرا م چرس،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم صدیق سے 01کلو500گرام چرس ،پیرودھائی پولیس نے ملزم یاسر سے 01کلو80گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم اکرام سے 540گرام چرس،ملزم اویس سے 520گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،

سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈائو ن جاری رہے گا، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیر ا تنگ کیا جارہاہے ۔