راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام شارٹ سمر کورسز جاری

راولپنڈی۔25 جولائی (اے پی پی) راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام شارٹ سمر کورسز جاری ہیں جن کا مقصد نوجوان نسل کوہنرمند بنانا ہے۔ شارٹ سمرکورسز میں گائیکی، ہارمونیم، طبلہ، کی بورڈ،گٹار، وائلن، ستار، مصوری، آرٹ اینڈ کرافٹ، چائلڈ آرٹ، خطاطی، ظروف نگاری، فیشن ڈیزائنگ، میک اپ، ہاتھ سے بنی جیولری، فلاور میکنگ، بیکنگ، کونٹینٹل ڈشز، مغل ڈشز، اٹالین ڈشز، کپڑوں کی سلائی وکٹائی، کڑھائی، کینڈل میکنگ، کمپیوٹر، کمپیوٹرگرافکس، ٹیکسٹائل ڈیزائنگ، …

راولپنڈی۔25 جولائی (اے پی پی) راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام شارٹ سمر کورسز جاری ہیں جن کا مقصد نوجوان نسل کوہنرمند بنانا ہے۔ شارٹ سمرکورسز میں گائیکی، ہارمونیم، طبلہ، کی بورڈ،گٹار، وائلن، ستار، مصوری، آرٹ اینڈ کرافٹ، چائلڈ آرٹ، خطاطی، ظروف نگاری، فیشن ڈیزائنگ، میک اپ، ہاتھ سے بنی جیولری، فلاور میکنگ، بیکنگ، کونٹینٹل ڈشز، مغل ڈشز، اٹالین ڈشز، کپڑوں کی سلائی وکٹائی، کڑھائی، کینڈل میکنگ، کمپیوٹر، کمپیوٹرگرافکس، ٹیکسٹائل ڈیزائنگ، سپوکن انگلش، انٹیریر ڈیکوریشن، گلاس پینٹنگ اور سٹاکنگ فلاور شامل ہیں۔ شارٹ سمر کورسز کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے، کورسزمیں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد شریک ہے۔

مزید خبریں