راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، بارش اور ژالہ باری کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی …

اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، بارش اور ژالہ باری کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان، سندھ اوراسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان کے اضلاع اور اسلام آباد میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں مری 36، جھنگ 21، اٹک 18، اوکاڑہ 17، اسلام آباد (گولڑہ، بوکرہ 15، سید پور 10، زیڈ پی 06، ایئرپورٹ 02)، ٹوبہ ٹیک سنگھ13، راولپنڈی (شمس آباد 09 ، چکلالہ 08)، فیصل آباد 09، چکوال 08، جہلم 03، لاہور، سرگودھا، جوہرآباد 02، گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاوالدین 01، خیبر پختونخواہ میں کاکول 25، پاراچنار 20، مالم جبہ 10، دیر 08، تحت بائی، ڈی آئی خان 06، سیدو شریف 05، کالام 03، گلگت بلتستان: بگروٹ 17، چلاس، گلگت 01، کشمیر میں راولاکوٹ 16، کوٹلی 09، مظفرآباد (ائرپورٹ 06، سٹی 07)، گڑھی دوپٹہ06، سندھ میں لاڑکانہ 08، سکھر، روہڑی 01، بلوچستان میں بارکھان 05 اور ژوب کے مقام پر 03 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت46، سبی، شہید بینظیرآباد اور دادو میں 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔