راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شائقین کا جوش و خروش دیدنی رہا

راولپنڈی۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شائقین کا جوش و خروش دیدنی رہا۔ خوشگوار موسم اور پرجوش ماحول میں شہریوں، طلبا اور فیملیز کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کرتے ہوئے میچ کے دلکش لمحات سے لطف اندوز ہوئے۔ گراؤنڈ میں موجود شائقین قومی ٹیم کے …

راولپنڈی۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شائقین کا جوش و خروش دیدنی رہا۔ خوشگوار موسم اور پرجوش ماحول میں شہریوں، طلبا اور فیملیز کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کرتے ہوئے میچ کے دلکش لمحات سے لطف اندوز ہوئے۔

گراؤنڈ میں موجود شائقین قومی ٹیم کے لیے نعرے لگاتے رہے اور ہر چوکے، چھکے پر خوب جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ پی سی بی کی جانب سے شائقین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیم اور وی آئی پی انکلوژرز میں داخلہ بالکل مفت رکھا گیا ہے۔ پی سی بی نے کہاکہ اس فیصلے کا مقصد شائقین کو ٹیسٹ کرکٹ کے پرکشش ماحول کے قریب تر لانا ہے تاکہ شائقین براہ راست کھیل کے سنسنی خیز ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں۔