راولپنڈی میں الیکشن آفیسرز کی خالی آسامیوں پر تحریری امتحان ملتوی، لاہور اور کراچی میں شیڈول کے مطابق ہوگا ، ترجمان الیکشن کمیشن

115

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن آفیسرز کی خالی آسامیوں پر تحریری امتحان شیڈول کے مطابق اتوارکو لاہور اور کراچی میں ہوگا جبکہ راولپنڈی میں تحریری امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والا تحریری امتحان اُمیدواروں کی سہولت کے لئے ملتوی کیاگیاہے تاکہ وہ کسی مشکل کا شکار نہ ہوں۔راولپنڈی میں یہ تحریری امتحان بعد میں منعقد کیاجائےگا۔