راولپنڈی میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 686 پولیو ٹیموں اور 352 ٹرانزٹ پوائنٹس کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں
راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات، 686 ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم

مزید خبریں
راولپنڈی ۔2نومبر (اے پی پی):راولپنڈی میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 686 پولیو ٹیموں اور 352 ٹرانزٹ پوائنٹس کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔پیر کو پولیس ترجمان کے مطابق انسداد پولیو مہم کو محفوظ بنانے کے لیے ضلع بھر میں جامع سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس افسران و اہلکار مختلف مقامات پر سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے متعلقہ علاقوں میں پولیس نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ تھانوں کی موبائل ٹیمیں، ایلیٹ سکواڈ اور ڈولفن فورس بھی گشت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مہم کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں تاکہ پولیو ورکرز بلاخوف و خطر اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکیں۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قومی انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔







