ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ملک طارق محبوب اور ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے
شہریوں کے مسائل کے حل میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔2نومبر (اے پی پی):ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی ملک طارق محبوب اور ایس پی سکیورٹی اصغر علی گورائیہ نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات سنیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔پولیس ترجمان کے مطابق کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں جن پر سینئر پولیس افسران نے متعلقہ افسران کو فوری قانونی کارروائی اور مسائل کے حل کی ہدایت کی۔
افسران نے واضح کیا کہ مارک کردہ درخواستوں پر مقررہ ٹائم فریم کے اندر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور انہیں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔







