راولپنڈی میں قتل چوری و دیگر سنگین جرائم میں ملوث 13ملزمان گرفتار

57
6 arrested
6 arrested

راولپنڈی۔3اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئےقتل،منشیات فروشی،موٹرسائیکل چوری و دیگر جرائم میں ملوث 13ملزمان گرفتارکر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق آراے بازار پولیس نے منشیات سمگلر محمد جنید سے 6کلو چرس، ملزم ابوبکر سے 2کلو100گرام چرس، ملزم مبارک زیب سے 1کلو300گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم خرم شہزاد سے 1کلو100گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبید علی سے 500گرام چرس، ملزم سرفراز سے 560گرام چرس، سو ل لائنز پولیس نے ملزم بلال جاوید سے 530گرام چرس برآمد کرلی۔

جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم امیر انور کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم امیر انور نے نوید اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے عبدالرافع کو قتل اور راحیل کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے ماموں راحیل کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا، مقتول عبدالرافع ملزم نوید انور کا بیٹا تھا، اشتہاری مجرم کے 3 ساتھی نوید انور، ہمایوں مسعود اور طارق محمودکو قبل ازیں گرفتار کر کے چالان کیا جا چکا ہے۔

آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم غلام قادر کو گرفتارکرلیا، ملزم سے چوری شدہ 3موٹرسائیکل برآمد کیے۔کلرسیداں پولیس نے ملزم گلفام سے 06بوتل شراب، ملزم اشراقی خان سے 10لیٹرشراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم سمرون سے 8لیٹرشراب، روات پولیس نے ملزم عالب فضل سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔