راولپنڈی پولیس نے چھ ملزمان گرفتار کر کے چرس، شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا

62
Actions against
Actions against

راولپنڈی۔1جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے چھ ملزمان گرفتار کر کے چرس، شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ صدر بیرونی پولیس نے ملزم اجمل سے ایک کلو 300 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم طاہر سے ایک کلو 250 گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم فیصل سے 160 گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم سجاد سے 20 لیٹر شراب،

نصیر آباد پولیس نے ملزم ارسلان سے 5 لیٹر شراب اور ملزم اعجاز سے چھری برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔