راولپنڈی۔4اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 21ملزمان گرفتار کر کے ساڑھے15کلو سے زائد چرس،15لیٹر شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خا ن پولیس نے ملزم گلتاسب سے 2کلو چرس،ملزم اعجاز سے 870گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم توصیف سے ایک کلو600گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم احسن سے ایک کلو 435گرام چرس،ملزم عادل سے ایک کلو420گرام چرس،ملزم یاسر سے ایک کلو40گرام چرس،نصیر آباد پولیس نے ملزم یوسف سے ایک کلو 250گرام چرس،
ا ئیرپورٹ پولیس نے ملزم شکیل سے ایک کلو 200گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم شرجیل سے 900گرام چرس،ملزم امتیاز سے 900گرام چرس،ملزم یاسین سے 510گرام چرس،مورگاہ پولیس نے ملزم ذیشان سے 560گرام چرس،دھمیال پولیس نے ملزم نوید سے 550گرام چرس،عاقب سے 540گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم دلشاد سے 540گرام چرس،ٹیکسلا پولیس نے ملزم حسیب سے 520گرام چرس برآمد کرلی۔
مورگاہ پولیس نے ملزم ضمیر خان سے 15لیٹر شراب،ٹیکسلا پولیس نے ملزم وحید سے 3بوتل شراب،ویسٹریج پولیس نے ملزم کامران سے ایک پستول30بور معہ ایمونیشن،گوجرخان پولیس نے ملزم مناظر سے ایک پستول 30بور معہ ایمونیشن،ائرپورٹ پولیس نے ملزم دانیال سے 5ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔