راولپنڈی۔11جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کر کے چرس اور شراب برآمد کر لی۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق دھمیال پولیس نے ملزم نعیم سے ایک کلو 420 گرام چرس، ایئرپورٹ پولیس نے ملزم عمران سے ایک کلو 400 گرام چرس،
واہ کینٹ پولیس نے ملزم علی رضا سے 550 گرام چرس، بنی پولیس نے ملزم راحیل سے ایک کلو 100 گرام چرس، ملزم احسن سے 560 گرام چرس ، جاتلی پولیس نے ملزم خاور سے 650 گرام چرس، ملزم کامران سے 600 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم نعمان سعید سے 5 لیٹر شراب، ملزم حارث سے 5 لیٹر شراب،
ایئرپورٹ پولیس نے ملزم فیصل سے 15 لیٹر شراب، واہ کینٹ پولیس نے ملزم سنیل سے 10 لیٹر شراب، کہوٹہ پولیس نے ملزم عبدالرؤف سے 10 لیٹر شراب، ملزم مختار حسین سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔